اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنے کا پلان مانگ لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022 |

آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنے کا پلان مانگ لیا

اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی پر 300 ارب روپے کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے لیوی کی مد میں 300 ارب کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 850 ارب روپے لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا یہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو لیوی کی مد میں شارٹ فال پورا کرنے کا پلان نہیں دیا اور اپنے جواب میں کہا کہ 50 ارب تک کا لیوی شارٹ فال ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث لیوی کی مد میں شارٹ فال ہوسکتا ہے جسے پورا کرنے کیلیے مختلف ذرائع سے وصولیوں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…