اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)انگلش ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سیم کرن انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز پنجاب کنگز نے 2023 کے ایڈیشن کیلئے انگلش فاسٹ بولر سیم کرن کو ساڑھے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر

سب کو حیران کر دیا۔حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سیم کرن بھارت کے شہر کوچی میں ہونے والی آکشن میں سب سے مہنگے داموں نیلام ہوئے۔سیم کرن پنجاب کنگز سے قبل چنئی سپر کنگز اور پی بی کے ایس کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں لیکن 2019 سے پنجاب کنگز کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔سیم کرن نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر کرس مورس کا ریکارڈ توڑ جنہیں راجستھان رائلز نے ساڑھے 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔انگلش فاسٹ بولرآئی پی ایل میں اب تک 32 میچز میں 32 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بیٹنگ کے دوران بھی کئی اچھی اننگز کھیل رکھی ہیں اور وہ 32 میچز میں 995 رنز اسکور کر چکے ہیں۔سیم کرن کے فوری بعد ممبئی انڈینز نے آسٹریلیا کے آل رانڈ کیمرون گرین کو ساڑھے 17 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو دنگ کر دیا۔ اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز نے انگلش آل رانڈر بین اسٹوکس کو 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں اپنا حصہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…