لاہور (این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی،پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے فینز
اپنے شہر میں کرکٹ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پشاور اور خیبر پختونخواکے شہریوں نے ملک میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ پی سی بی کے ساتھ مل ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشش کی۔انشااللہ پی ایس ایل 9میں ہماری ٹیم ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے کرکٹرز ماضی کی طرح آرمی پبلک اسکول پشاور جاکر شہدا کو سلام بھی پیش کریں گے۔ہماری ٹیم بشمول ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل 2 کا فائنل کھیل کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پشاور میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے منفی بیان دیا جس پر جاوید آفریدی نے پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب اور گورننگ کونسل میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی،پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے۔