کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دانیہ شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے، عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کی تھی اور ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان
-
قیمتوں میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی
-
ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خود کشی کر لی
-
آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا



















































