پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں

مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھواور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ گورنر کے 22دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلیٰ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے، اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔اس حوالے سے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد موجود رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…