ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہین کے بیان کے بعد قومی ٹیم میں گروپنگ ؟ بابراعظم کے لیے نئی مصیبت سر اٹھانے لگی

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ ٹیم سے وائٹ واش کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم شاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کیا ہے کہ یہی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 2023اور 2024کا ورلڈ کپ جتوائے گی جبکہ حارث رئوف نے بابر اعظم کے بارے میں کہا ہے کہ

آپ ہمیشہ ہمارے لیڈر رہو گے ۔ قومی کرکٹر کی جانب سے ایسے بیانات آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت میں رہے جبکہ ناقدین نے کہنا شروع کر دیا کہ کھلاڑیوں کو تنقید پر اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے ٹیم میں گروپنگ کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔شاہین اور حارث کے بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جنگ کا سماں بندھ رہا کہ کھلاڑیوں کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔ حسنین سبحانی نے رمیز راجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکل یہ کیسےپلئیر ہیں جو سرعام سوشل میڈیا پہ گروپنگ و کمپین کر رہےہیں کیا اب کھلاڑی فیصلہ کرینگےکہ کپتان کون ہوگا اور کون نہیں؟ کیونکہ پلئیرز پہ کوئی ضابطہ لاگو نہیں ہوتا یہی پلئیر اگر آپکےخلاف کوئی بات کر دیں تو آپ لیگل نوٹس بھیجنا شروع کر دیتےہیں۔ خیا ل رہے کہ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کیحمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔ کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے،

وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…