منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

روہت شرما کی چھٹی، پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھا رتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ بھارت کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا سے بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت بھی کر لی گئی ہے

اور آل راؤنڈر نے جواب دینے کے لیے کچھ روز کا وقت مانگا ہے۔یاد رہے کہ روہت شرما کو 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد روہت شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ہاردک پانڈیا کو 2022 میں آئی پی ایل کے بعد آئر لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پہلی بار بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے دو صفر نے کامیابی حاصل کی تھی، اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔حال ہی میں نیوزی کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز میں بھی بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا بھارت کی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، پانڈیا نے جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی تاہم وہ نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…