پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

استعفوں کے باوجود تحریک انصاف کے ایم این ایز نے مراعات نہ چھوڑیں، سر کاری گھروں پر قابض ہونے کا انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سے استعفوں کے باوجود تحریک انصاف کے متعدد ایم این ایز کاتاحال سرکاری گھروں پرقابض ہونے انکشاف ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارت ہاؤسنگ نے تفصیلات وزیراعظم آفس کو جمع کرادیں۔ دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی

نے استعفے تو دے دیے مگر سرکاری مراعات نہ چھوڑیں،ساتھ ہی سیکیورٹی کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر تحریک انصاف کے 94 مستعفی اراکین سرکاری گھروں میں مقیم ہیں جن میں سے 10 اراکین استعفے منظور ہونے کے باوجود پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پزیر ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور نورالحق قادری اب تک منسٹر انکلیو میں رہائش میں مقیم ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے سابق وزرا کی حیثیت سے ملنے والے گھر خالی نہیں کیے۔قومی اسمبلی کے 13 ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر کے ساتھ اب بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے 6 ڈرائیور اب تک اسد قیصر کے زیر استعمال ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے 41 ارکان قومی اسمبلی نے اب تک سرکاری سیکیورٹی نہ چھوڑی۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ کے پی پولیس کے 36 اور مراد سعید کے ساتھ 14 اہلکار تعینات ہیں۔دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این ایز پر سرکاری مراعات کی مد میں 50 کروڑ ماہانہ خرچ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…