منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل کر دیے گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے عبد اللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا جبکہ کامران علی افضل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل جو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کی

اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں انہیں اب چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے جبکہ رخصت پر گئے ہوئے کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کامران علی افضل حکومت سے اختلافات پیدا ہونے کے بعد 16ستمبر کورخصت پر گئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے متعدد بار رخصت میں توسیع لی۔علاوہ ازیں حکومت سے اختلافات کے باعث رخصت پر جانے والے پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ فیصل شاہکار یواین میں بطور ایڈوائزرپولیس کاچارج سنبھالیں گے۔چارج چھوڑنے کے حوالے سے سیکرٹری سروسزکو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے غلام رسول زاہد کو قائم مقام انسپکٹر جنرل پنجاب کا چارج سونپ دیا۔غلام رسول زاہد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں۔غلام رسول زاہد کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991ء میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔حکومت سے اختلافات کے باعث رخصت پر جانے والے پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ فیصل شاہکار یواین میں بطور ایڈوائزرپولیس کاچارج سنبھالیں گے۔چارج چھوڑنے کے حوالے سے سیکرٹری سروسزکو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…