پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے، محمدشہباز شریف

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

پیر گدو (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے،صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی

کوششیں قابل تعریف ہیں ،یہ ایک قومی خدمت ہے، قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاوں پیر گدوکا ایک روزہ دورہ کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف کو دوران پرواز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے اضافی مشینری، افرادی قوت اور وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے ۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ایک قومی خدمت ہے، قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…