منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ اور نگران بنی گالا کی توشہ خانہ سے متعلق مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ مبینہ آ ڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں: ہیلو، جس پر انعام خان: السلام علیکم کہتا ہے۔ بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام،

یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟ اس پر انعام کہتا ہے: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں کہ انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔ اس کے بعد ہولڈ کا کہتی ہیں اور دوسرے بندے سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟ وہ کہہ رہا ہے مجھے نہیں بھیجیں، کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کو؟ کس نے؟ کیوں؟ گھر کے اندر والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی تھی۔فون پر بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں کہ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتاہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟بشریٰ بی بی کسی دوسرے فرد سے مکالمہ کرتی ہیں کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے؟ سوری کا کیا مطلب؟ تماشا بنایا ہوا ہیگھر کو؟ ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟بشریٰ بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے ہتی ہیں کہ اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟ اس پر انعام کہتا ہے کہ بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں، بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔

بشریٰ بی بی پھر مخاطب ہوتی ہیں: کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے، سمجھ آئی۔ اس پر انعام کہتا ہے کہ ٹھیک ہے۔ پھر بشریٰ بی بی غصے میں کہتی ہیں کہ تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…