پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جنوبی پنجاب کے حوالے سے ایک اور بڑا اقدام، تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی۔وزیراعلی پرویز الٰہی سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ شیرازمحمود،

محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا، علی رضا دریشک، رائے ظہور شامل تھے، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خا ن بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ کیلئے فوری اقدام کیا ہے، 2005ء میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب تونسہ کو ضلع کادرجہ دینے کی حتمی منظوری بھی میں نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تونسہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتا ہوں، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے، قبل ازیں مری، وزیرآباد،تلہ کنک اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکر کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…