واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے مختلف حصوں کو موسم سرما کے ایک بڑے طوفان کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث امریکا کے شمالی میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا، مسیسیپی اور ٹیکساس میں 24 گھنٹوں میں 18 ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی، جس سے کئی مکانات تباہ، گاڑیاں الٹ گئیں اور 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ہوا کے بگولوں کی وجہ سے لوزیانا میں 45 ہزار سے زائد اور مسیسیپی میں 9 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا میں گورنر نے طوفان کے باعث ہنگامی صورت حال نافذ کر رکھی ہے۔طوفان کے باعث پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی جبکہ ڈکوٹا، کولوراڈو، نبراسکا کے علاقوں میں برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
امریکا کو موسم سرما کے ایک بڑے طوفان کا سامنا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































