جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فرانس کے ہاتھوں شکست ،مراکش کے کھلاڑی اور فینز رو پڑے

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 2گولز سے شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گرائونڈ میں سجدہ ریز ہوکر سب کے دل جیت لیے۔سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی۔

فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گرائونڈ میں سجدے کیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گرائونڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ ریز ہوئے۔مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو فینز سوشل میڈیا پر خوب سراہ رہے ہیں۔دوسری جانب ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی ہار نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور فینز کو رلا دیا۔میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے تھا۔مراکش کے عوام اور ٹیم کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ فائنل میں پہنچے گی مگر ایسا نہ ہوسکا، فرانس نے اس کو دو صفر سے مات دے کر اس کے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ٹیم کی شکست پر البیت اسٹیڈیم میں موجود مداح نہ صرف اداس ہوگئے بلکہ رونے بھی لگے۔دوسری جانب مراکش کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بڑی اسکرینز پر میچ دیکھنے اور ٹیم کی جیت پر جشن منانے کا انتظام کیا ہوا تھا مگر مراکشی عوام شکست پر مایوسی کا شکار ہوئے، مراکش کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں ٹیم کے مداح ہار پر افسردہ دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…