لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی چیئرمن عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ 20سے 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویزالٰہی سے گزارش کی کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں، انہیں تحریک انصاف کواہمیت دینی چاہیے لیکن وہ مسلم لیگ (ق) کے ان لوگوں کو نواز رہے جو اسمبلیوں میں بھی نہیں، اپنی مرضی سے مشیر بھرتی کر رہے یہ زیادتی ہے، اسے دو نمبری کہوں تو بری بات نہیں، پرویزالٰہی کو گجرات کے بجائے باقی اضلاع میں زیادہ کام کرواناچاہیے۔جلیل شرقپوری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 20یا 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی تحلیل کردینی چاہیے، اگر عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑدی، تو ایک ہفتے میں وفاق بھی ٹوٹ جائے گا، پی ڈی ایم کی عزت بھی اسی میں ہے کہ الیکشن میں جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی سسٹم اتنا کمزور ہے کہ چور کو پکڑا ہی نہیں جاسکتا۔
پرویز الٰہی پی ٹی آئی کو اہمیت دینے کی بجائے اسمبلیوں سے باہر اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں،جلیل شرقپوری کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































