بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

زندہ اور صحت مند ہوں، میرے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں، اسلم شیخ

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ اور صحت مند ہوں، میرے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں، اسلم شیخ

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار اسلم شیخ کی وفات کی جھوٹی خبر نے انہیں خود اور اہلخانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ میں ان جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ خدارا اس طرح جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو اذیت میں مبتلا نہ کیا کریں۔ اسلم شیخ نے کہا ہے کہ ایسی جھوٹی خبروں سے سانحات بھی جنم لے سکتے ہیں،

حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں اسلم شیخ نامی ایک اداکار تھے ان کی وفات ہوئی اور کسی نے میری تصویر کے ساتھ یہ خبر وائرل کردی کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے دنیا بھر سے ان کے اور اہل خانہ کے پاس فون کالز آنے لگیں اور وہ جب سے اپنے زندہ ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

اسلم شیخ کا کہنا ہے کہ میں دنیا کو یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ وہ زندہ اور صحت مند ہوں اور لوگ جھوٹی خبروں سے پریشانی کا شکار نہ ہوں اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…