جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

ملکی سیاسی صورت حال، 15سے 30دسمبر انتہائی اہم قرار ،قوم کے لیے اہم پیغام جاری

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق کہا ہے کہ 15سے 30دسمبر انتہائی اہم ہیں، قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں عمرہ کر کے آیا ہوں، اللہ کے گھر میں بھی لوگ پاکستان کی

فکر میں رو رہے ہیں، نہ ان کو پاکستان میں کوئی پسند کرتا ہے نہ باہر پسند کرتا ہے، ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکے ہیں، نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں نہ پینشن دینے کے، پورٹس پر سامان گل سڑ رہا ہے، ہماری اس 8 ماہ کی حکومت میں پیناڈول تک نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے کہوں گا جتنے لوگوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، ان کی ساری دولت ملک سے باہر ہے، یہ اپنی دولت ملک میں واپس لائیں، ملک شدید اور سنگین ترین پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، 8ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے دور رہیں گے مگر وہ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتے، میں نے اسٹیبلشمنٹ سے کہا ہے ملک بچانا سب کا کام ہے، اس ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو سب خوشحال ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں 16دسمبر سے 20دسمبر تک لاہور ہی ہوں گا، لوگوں کو رائے عامہ کا حق ہونا چاہیے، یہ سارے چوروں نے ڈرائی کلینک کروائی ہے، جو ایک چور رہ گیا وہ بھی آ جائے گا، ان چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے سفیروں نے کہا ہم یہاں کام نہیں کر سکتے،

پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، معاشی استحکام پاکستان کے اداروں اور فوج کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کے لئے ترامیم کی ہیں، دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں، علمی طاقت ہی انسان کو آگے لے کر جاتی ہے، عقل بادام کھانے سے نہیں آتی،

علم سے عاری لوگوں کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے، شہر میں یونیورسٹیوں اور کالجز کی تعمیر میں کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہوئی جب اخبار میں پڑھا کہ ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…