ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، بابر اور رضوان کی تنزلی

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

دبئی (آن لائن)آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تنزلی ہو گئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

جبکہ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔عبداللہ شفیق کی بھی تین درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں سے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد رضوان کی 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کیجیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…