لاہور( این این آئی)حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم کے دوبارہ اجرا ء کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اسکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7فیصد تک)پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیئے جائیں گے۔ پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی۔ ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت نے اس اسکیم کو وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کا نیا نام دیا ہے، جبکہ سابقہ دور حکومت میں اس اسکیم کا نام وزیر اعظم کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم رکھا گیا تھا۔ اس اسکیم کو یکم جولائی 2022 کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔
نوجوانوں کیلیے بلاسود اور کم مارک اپ پر وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات
-
تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
مبینہ کرپشن ریفرنس، وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
-
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
معمولی تکرار کے بعد باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک کردیا



















































