جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے ہونے کا خدشہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی )سونے کی قلت کے باعث ملک میں قیمت فی تولہ 2لاکھ روپے تک جانے کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق چند دنوں میں سونے کی غیر معمولی خریداری کے باعث قیمتوںکو پر لگ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق چند ماہ میں سرمایہ کاروں نے 8 ارب ڈالرز سے

زائد مالیت کا سونا خرید لیا ۔ صرافہ مارکیٹ میں اس وقت سونے کی قیمت فی تولہ 1لاکھ 70ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت کے باعث قیاس آرائیوں نے سر اٹھا لیا ہے ۔ ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح کو چھو سکتی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے فی تولہ کی سطح تک بھی جا سکتی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قمیت 2350 ر وپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت2350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 650 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2016 روپے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 448 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی سے 1794 ڈالر کی سطح پر آگئی۔صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے سے 1970 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 68.58 روپے اضافے سے 1688.95 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب سونے کے زیورات فروخت کرنے والے سناروں کا کہنا ہے کہ صرافہ بازاروں میں سناٹے پڑے ہیں سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں سونے کے زیورات بنانے والے کاریگر بے روزگار ہیں ایسے میں سونا فراٹے بھر رہا ہے جو معاشی بے یقینی کا نتیجہ ہے عوام اپنا سرمایہ سونے کی شکل میں محفوظ بنارہے ہیں جس سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…