جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے 4 سال ملک کیساتھ کھیلا، حساب دینا ہوگا،سلیمان شہباز نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال ملک کیساتھ کھیلا، حساب دینا ہوگا۔منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ (ن )لیگ کی ساری قیادت جیل میں قید رہی،

ابھی تک سیاست ہمارے ساتھ ہوئی ہے اب ہم کریں گے، کے پی گورنمنٹ کرپشن کی داستان ہے، 2008 سے کے پی میں جو ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں گی، ان سب کا جواب دینا پڑیگا، عمران نیازی بلیک میلنگ کر کے بھی کچھ نہیں کرسکا، ان لوگوں کو عبرتناک سزائیں ملنی چاہئیں، پی ٹی آئی ایک فاشسٹ پارٹی ہے، اس نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کیں، آج کل شہزاد اکبر صاحب پاکستان سے باہر ایک محل میں برتن دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم واپس آئے ہیں ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں اب فیئر انوائرمنٹ ہے، ہم اپنے کیسز کا مکمل دفاع کریں گے، عمران خان قوم سے جھوٹ بولتا رہا کہ میں نے قرضے لیے ہیں، اس نے اپنے 4 سالہ دور میں 25 ہزار ارب کا قرضہ لیا، وہ پیسہ کہاں گیا؟ یہ گھڑیاں چوری کرتا رہا وہ پاکستان کی امانت تھیں، میں اس کو چیلنج کرتا ہوں یہ گھڑی بیچنے، پیسے لانے کی رسید قوم کو پیش کرے، دکھائے وہ کرپشن کیسے ہوئی۔سلیمان شہباز نے کہا کہ یہ گھٹیا چور ہے، گھڑی چوری کی ٹرانزیکشن کا حساب دے، ہم تو کہتے تھے کہ ویسٹ اور ایسٹ پاکستان کا دوست ہے، ہم تو سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، اس نے امریکن سازش کا ڈھونگ اور ڈرامہ کیا، اب کہتا ہے غلطی ہو گئی،

غلطی نہیں ہوئی یہ ڈرامے باز شخص ہے، سائفر کے اوپر اس کی ڈرامے بازی ساری قوم کے سامنے عیاں ہوگئی۔وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ میں جو کچھ کر کے گیا اس کے اب حساب کا وقت آگیا ہے،

ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، یہ عدالتوں میں آئے اور اپنے مقدمات کا سامنا کرے، قوم دیکھ رہی ہے کب اس کے خلاف کیسز کا نتیجہ نکلے گا، کب اس کو سزا ملے گی، جب تک اس کو سزا نہیں ملے گی ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…