ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان اور ٹی ٹی پی میں کیا فرق ہے ،عمران خان تو گھڑی چور ہے جو شخص گھڑی چوری کرسکتا ہے وہ باقی پیسے کیسے چھوڑ سکتا ہے ،نور عالم خان برس پڑے

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما نورعالم خان نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کیوں نہیں لگا رہی؟عمران خان اور ٹی ٹی پی میں کیا فرق ہے ،عمران خان تو گھڑی چور ہے جو شخص گھڑی چوری کرسکتا ہے

وہ باقی پیسے کیسے چھوڑ سکتا ہے ،وفاقی حکومت عمران خان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی اگر اسکے خلاف رولنگ نہیں دی جاتی تو ہم اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے ۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہاکہ بارش کے باعث سیلاب میرے علاقے میں بھی آیا تاہم ہمارے ساتھ صوبائی حکومتیں دشمنی کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں اپوزیشن کو نظر انداز کیا ہے،وہ ہماری زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں ،ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دوست محمد مزاری سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے،انہوں نے ملک کے سپہ سالار کو نہیں بخشا، جس نے انکو جو زیرو سے ہیرو بنایا اگر اس کو نہیں بخشا تو ہم کیا چیز ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص ججوں ، افواج کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑتا تو ہم تو عام شہری ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت ریاستی اداروں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کیوں نہیں لگا رہی۔ نورعالم خان نے کہا کہ عمران خان اور ٹی ٹی پی میں کیا فرق ہے ،عمران خان تو گھڑی چور ہے جو شخص گھڑی چوری کرسکتا ہے وہ باقی پیسے کیسے چھو ڑ سکتا ہے ۔ نور عالم خان نے کہاکہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی ،اگر اسکے خلاف رولنگ نہیں دی جاتی تو ہم اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…