جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے ،شائقین کا اظہار مایوسی

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

ملتان ( این این آئی) ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے جس پر شائقین کرکٹ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے فتح کے ساتھ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

انگلینڈ کی جیت میں ان کے فاسٹ بولرز نے کلیدی کردار ادا کیا اور میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 2، مارک ووڈ اور اولی روبنسن ایک، ایک حاصل کر سکے تھے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے 14 اوورز کیے تھے مگر اس اننگز میں بھی کوئی وکٹ ان کا مقدر نہیں بنی تھی۔ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولرز مارک ووڈ نے 4، جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…