جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی نے راولپنڈی کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیدیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

دبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دے دیا۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، پنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے۔کہاگیا کہ ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جبکہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی۔اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لیکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…