جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی مشکوک بنادی

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عمرے سے واپسی کے بعد ماتھہ ٹیکنے وشنو دیوی کے مندر پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان جو گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ تھے۔

اب وہ جموں و کشمیر کے وشنو دیوی کے مندر میں دکھائی دیئے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی ہْڈی پہنا ہوا شخص بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہے۔گوکہ اس شخص کا چہرہ ہْڈی سے ڈھنپا ہوا ہے لیکن گارڈز کی موجودگی اور قد کاٹھ اور چلنے کے انداز کی روشنی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے وشنو دیوی کے مندر میں پوچا کرنے آئے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا ‘بیشرم رنگ’ گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔اس کے علاوہ فلم جوان اور ڈْنکی بھی 2023 میں ریلیز کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…