ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں سابقہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے تاخیر کرائی ٗ انصار عباسی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سیاسی حمایت کے دوران سابق فوجی اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پیدا کرنے کا ’’بندوبست‘‘ کیا تھا۔ تاہم، اُن دنوں پس منظر میں جو کچھ بھی ہو رہا تھا۔

ان واقعات اور حالات سے آگاہ ایک باخبر ذریعے اصرار ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کیخلاف سنانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں تھا، جیسا کہ عمران خان الزام عائد کرتے ہیں۔ عمران خان متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن سے ’’کہا‘‘ گیا تھا کہ ان کے اور پارٹی کیخلاف کیسز کا فیصلہ سنایا جائے۔ لیکن اسکے برعکس، ذریعے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے معاملے میں اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے کردار ادا کیا تھا۔ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق جیسے ہی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو الیکشن کمیشن اپنی مرضی کی مالک ہوگئی اور اس نے کیس کا فیصلہ میرٹ پر سنا دیا۔ پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس نومبر 2014ء سے زیر التواء ہے، اس وقت پارٹی کے بانی ر کن اکبر ایس بابر نے پاکستان اور بیرون ملک سے پارٹی کی فنڈنگ کے حوالے سے سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔ کیس کا فیصلہ سنانے کے معاملے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر سابق اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اثر رسوخ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس وقت عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان برسوں کارشتہ اپنے عروج پر تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…