بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کے انٹرویوپر عمران خان کا اظہارناراضگی، وضاحت مانگ لی

datetime 12  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سر دار تنویر الیاس کی طرف سے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کا نوٹس لیا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ ’’چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے،جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں، جنرل باجوہ کی قیادت میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور حکومت چلانے میں ساتھ دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ زیادتی کی‘‘۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس کے دور ان سر دار تنویر الیاس کے انٹرویو کا تذکرہ کیا اور کہاکہ سر دار تنویر الیاس کو ایسی باتیں نہیں کر نی چاہئیں تھیں اور مجھے پتہ ہے انہوںنے ایسی باتیں کیوں کی ہیں؟۔ عمران خان نے سابق وزیر علی امین گنڈا پور و دیگر رہنمائوں کو کہا سر دار تنویر الیاس کو میرا پیغام پہنچائیں وہ اس انٹرویو کی وضاحت کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…