ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) تھرکول میں نصب کیے گئے شنگھائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا۔ وزیر توانائی سندہ امتیاز شیخ کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ تھرکول سے 1320 میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے

آزماشی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی ٹی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی 660، 660 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے کہ تھر بدلے گا پاکستان‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ فراہم کی جائے گی۔ بی بی شہید کا تھر سے متعلق خواب پورا ہونے جارہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شنگھائی تھر کول پلانٹ کادوسرا 660 میگاواٹ یونٹ بھی نیشنل گرڈ سے منسلک ہو گیا۔ اپنے بیان میں وزیر توانائی نے کہاکہ اگلے چند ہفتوں میں وزیراعظم شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے،تاریخی منصوبہ 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا ہوگا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ نواز شریف اور سی پیک کا فیض جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…