جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین ،عمران خان کو جھوٹا قرار دیا، امیر مقام کا دعویٰ

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صدر، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کہ لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین جبکہ عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ کے جرم میں نااہل کر دیاگیا، عمران خان ایک نمبر جھوٹا، کرپٹ اور منی لانڈرر ثابت ہوچکا ہے، وہ 62، 63 کے تحت اب تک کیوں اہل ہے؟

کیا ایک ملک میں دو قانون، دو اصول اور دو انصاف ہوسکتے ہیں؟ اللہ تعالی نے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا،ڈیلی میل کی معافی عمران خان کے جھوٹے ہونے کا ثبوت اور اعلان ہے۔ وہ اتوار کو شیرگڑھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن اور یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر مقام نے کہاکہ عمران خان نے چار سال اپنے اختیارات سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے اور گھڑیاں، ہیرے، ہار چوری کرنے کیلئے استعمال کیا،پاکستان کے دوستوں کے قیمتی تحفے بھی بیچ دئیے،جو شرمندگی اور شرمساری کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اسمبلیاں توڑو تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کو تمہارے ظلم، کرپشن اور لوٹ مار سے ملے، پی ٹی آئی نے چار سال وفاق اور 9 سال خیبرپختونخوا کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چوہدری پرویز الہٰی کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو اپنے پیچھے لگالیا ہے،اب پی ٹی آئی چیئرمین چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہی ہیں، عمران خان عملا پی ٹی آئی کے چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہوچکا ہے، خیبرپختونخوا والے بھی کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے تک ہم بھی خیبر پختو نخوا اسمبلی نہیں توڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتاہے کہ عمران خان کے لئے جان بھی حاضر ہے لیکن وہ ایک دستخط کرنے کو تیار نہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور شہباز شریف پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں، قوم کو پہلے بھی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی سے نجات دلائی تھی، اب پھر قوم کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…