پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پشاور میں ہنڈی کےکاروبارپر4 پلازے سیل، کارروائی میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز برآمد۔ غیر ملکی کرنسی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی نے پشاور کے مختلف بازاروں میں گرینڈ آپریشن کے دوران تین پلازے سیل کر دیئے گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ چار پلازوں میں 30 سے زائد دکانیں تھیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملک میں ڈالر کی اْڑان کم کرنے کے لئے پشاور میں ہنڈی حوالہ بزنس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ چوک یاد گار میں مختلف مارکیٹوں، حفیظ مارکیٹ، آزاد مارکیٹ، فیض مارکیٹ اور سٹی مارکیٹ میں کی گئیں۔ جس میں تین پلازے سیل کئے گئے۔ آپریشن میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔چار پلازوں میں 30 سے زائد دکانیں تھیں۔آپریشن کا ہدف ہنڈی اور حوالہ سے رقوم باہر بھیجنے والے ڈیلرز تھے۔حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی تھی۔کرنسی ڈیلرز پاکستان سے ڈالرز خرید کر افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھیجتے تھے۔جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔ واضح رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں 250سے زائد بڑے آپریشن کئے گئے۔۔آپریشنز میں 66 ملین روپے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈالر برآمد گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم (سی ڈی ایس) کو انٹریگریٹڈ بارڈرز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے سمیت بارڈرز کسٹمز سٹیشن اور ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باچہ خان ایئر پورٹ پر کسٹمز کے دواہلکاروں کو ائیرپورٹ کے تمام ایریاز تک رسائی ہوگی البتہ ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز کے تمام عملے کو تمام ایریاز تک رسائل کا معاملہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کیساتھ اٹھایا جائیگا۔
اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کو کرنسی ڈکلیئریشن فارم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈر کسٹمز سٹیشن پر خصوصی بوتھ قائم کرے گا۔دستاویز کے مطابق بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ نے غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کسٹمز ہاوس جمرود روڈ پشاور میں منعقد ہونیو الے بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ کے اجلاس کے منٹس کی دستیاب کاپی کے مطابق اس اہم اجلاس میں کسٹمز کے علاوہ،اینٹی نارکو ٹکس فورس،ایف سی،
سول ایوی ایشن،اے ایس ایف،ایف آئی اے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ،سیکورٹی آفیسر ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز پشاور سمیت حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کے بعد تجاویز پیش کی گئی ہیں۔