جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

مہنگائی چھوڑ کر گھڑی کے پیچھے پڑ گئے، بیچوں یا نہیں میری مرضی، عمران خان

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں شورمچایا ہوا تھا کہ میں نے مہنگائی کردی، وہ چینلز اب چپ ہیں، کچھ بول نہیں رہے، ہمارے دور میں مائیک لیکر لوگوں سے پوچھتے تھے کتنی مہنگائی ہے؟لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ

اب ان چینلز کو گھڑی کی پڑی ہوئی ہے، وہ میری ذاتی گھڑی ہے بیچ دوں یا نہیں میری مرضی ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ گھڑی پر شور مچ گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف جیت جائے گی۔ جب تک یہ حکومت رہے گی ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔ جب تک سیاسی استحکام نہ آئے تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ ملک کو معاشی بحران سے صرف الیکشن ہی نکال سکتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور تمام طبقوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں فکر نہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے۔ اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ تھی۔ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے۔ اب سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ کون سلیکٹڈ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ انہیں ملک کے طاقتور نے این آر او ٹْو دیا۔ اب سلیمان شہباز بھی ڈرائی کلین ہو گا۔ دسمبر میں ہماری تیاری مکمل ہو جائے گی، ہم اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ دیکھیں موقف مختلف ہو سکتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا اور آگے چلنا چاہیے۔ یہ بات صرف اس لیے کہہ رہے ہیں کہ اگر نگران حکومت الیکشن کمیشن نے بنائی تو الیکشن کمشنر تو ان کا آدمی ہے۔ اس نے ان کے لوگ لانے ہیں اور اپنا آئی جی بٹھا کر پھر ہم پر ظلم کرنا ہے۔ان کا یہ پوائنٹ ٹھیک ہے۔ لیکن انہوں نے مجھے پورا اختیار دیا ہوا ہے کہ جب بھی میں اسمبلی توڑنا چاہوں گا،

تو وہ پوری طرح میرے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کرکیا کریں، ان کے پاس کیا فارمولہ ہے؟، ان چوروں پر قوم اور سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں ہے،یہ لوگ ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتے ان کے ساتھ کیا باتیں کریں۔عمران خان نے کہا کہ میں انہیں 30سال سیجانتا ہوں،

جون میں کہا تھا یہ ملک تباہ کردیں گے،ان کو جب موقع ملا لوٹ مار کرکے ملک سے بھاگے،اب دوبارہ آئیں تو اپنے کیسز ختم کرالئے اور مجھے نااہل کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے زیادہ بد دیانت الیکشن کمشنر پہلے کبھی نہیں آیا، خبردار کررہا ہوں کہ مجھینا اہل کرکے الیکشن کمیشن مزید ذلیل ہوگا۔ ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا، یہ لیڈر تیس سال میں اربوں روپے چوری کرکے باہر لے گئے،جن کا پیسہ باہر ہے انکو روپے کی قدر گرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…