پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے کتنے فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں،سروے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 62 فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔اس سروے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش 15 سے 24 برس کی عمر کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔

سروے کے مطابق معاشی صورتِ حال، کام کرنے کے یکساں مواقع اور عزت کا حصول ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجوہات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ صنفی مساوات اور بہتر تحفظ کی تلاش بھی ملک چھوڑنے کی خواہش کی اہم وجوہات ہیں۔یہ تصور کہ بیرونِ ملک سفر کرنے سے عزت بڑھے گی ہر عمر کے لوگوں میں بہت واضح ہے۔بڑی عمر کے افراد میں ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجہ ان کے بیرونِ ممالک میں رہنے والے بچے ہیں۔اگر ملک کے تمام خطوں، صوبوں اور خطوں کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا تو ملک چھوڑنے کی خواہش کی کچھ بہت ہی دلچسپ وجوہات سامنے آئیں۔معاشی صورتِ حال یعنی زیادہ تنخواہ تو ہر ایک کے لیے اہم ہے، لیکن سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر لوگ عزت کے حصول کے لیے ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں زیادہ تر لوگوں نے ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجہ صنفی مساوات بتائی۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے پاس ملک چھوڑ کر جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن کا زیادہ تر تعلق بہتر اور اعلی تعلیم حاصل کرنے سے ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…