ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

اب ہو گا دما دم مست قلندر ، تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ

امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے تاہم ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلیعام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے کیلئے تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو زیادہ انتظار نہیں کریں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑی جائیں گی۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم پوری طرح تیار ہیں، 90 روز کے اندر ان اسمبلیوں میں دوبارہ انتخابات کرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…