جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ

امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے تاہم ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلیعام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے کیلئے تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو زیادہ انتظار نہیں کریں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑی جائیں گی۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم پوری طرح تیار ہیں، 90 روز کے اندر ان اسمبلیوں میں دوبارہ انتخابات کرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…