فیصل آباد(آن لائن) پارٹی کی پالیسی کے خلاف صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے والے میا ں خیال کاسترو سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ناراض، خیال کاسترو کا تحریک انصاف خیر باد کرنے کا فیصلہ، خیال کاستر و کا تعلق سابق گورنر پنجاب چوہدری گروپ سے ہے،چوہدری سرور نے سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا،
تحریک انصاف کے دودرجن سے زائد ممبران اسمبلی کے چوہدری سرور سے رابطے آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے صوبائی وزراء‘ اراکین اسمبلی‘اہم ترین تنظیمی عہدیداروں اور حلقہ پی پی 114کے امیدوار شوکت علی رانا نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کی قیادت میں لاہور میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کی تحلیل سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے والے میا ں خیال کاسترو کو عمران خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری مشاورت کے بغیر ہی صوبائی وزیر بن گئے اور مجھے اس کی کان و کان خبر نہ ہونے دی۔جس کا میاں خیال کاسترو کوئی جواب نہ دے سکے۔ اس موقع پر میاں فرخ حبیب نے بھی اہم امور پر عمران خان کو بریفنگ دی۔پارٹی چیئرمین نے فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کی کارکردگی کو سراہا۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آئندہ الیکشن سے پہلے اپنا الگ گروپ تشکیل دینا کا فیصلہ کیا اور بہت جلد فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،کمالیہ،سیاہوال میں سیاسی سرگرمیاں کا آغاز کرنے جا رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والوں 25سے 30ممبران اسمبلی کے چوہدری سرور سے رابطے ہیں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے میاں خیال کاسترو کا بھی چوہدری سرور اور وزپر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ذاتی تعلق ہے اس لئے انہوں نے تحریک انصاف کی پالیسی کے خلاف صوبائی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔