جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کی فلائٹ میں لال بیگوں کی پرواز

datetime 8  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی) باکمال لوگوں کی لاجواب قومی ائر لائن پی آئی اے کے طیاروں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں نے ڈیرے ڈال لیے، اس گندگی کا واضح ثبوت اس وقت دیکھنے میں آیا جب مسافروں کو طیارے میں لال بیگ نظر آئے۔پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز میں لال بیگ بھی مسافروں کے ہمسفر بن گئے، جسے دیکھ کر مسافروں نے متعلقہ عملے سے شکایت کی۔مذکورہ لال بیگ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 کی ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں پائے گئے، اس سے قبل 4 دسمبر کی پرواز کے عملے کو بھی لال بیگوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی تھی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…