جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا اعظم سواتی سے متعلق بڑا دعویٰ

datetime 2  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں قید پارٹی کے سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحولی میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں

گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کے بعد صبح پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)منتقل کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران ،ان نے دعویٰ کیا کہ جب ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا تو کوئٹہ پولیس نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرا دیا اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔سابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سینیٹر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلہ اور میڈیکل رپورٹس آنے سے قبل ہی اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جانا شرمناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…