جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

معروف گلوکار کو 3خواتین سے زیادتی پر 13سال قیدکی سزا سنا دی گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

بیجنگ(این این آئی) چین کی ایک عدالت نے کینیڈین پاپ گلوکار کرس وو کو ریپ کے جرائم پر 13برس قید کی سزا سنائی ہے۔ گلوکار کو ایک برس قبل چین میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تین خواتین کے ساتھ ریپ کے جرم ثابت ہوئے ہیں۔کورٹ کے مطابق تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 32سالہ کرس وو نے دسمبر 2020میں تین خواتین کے ساتھ ریپ کیا ہے۔کرس وو کے پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے سزا پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے البتہ سزا کے فیصلہ سناتے وقت ایمبیسی کے اہلکار کورٹ میں موجود تھے۔گلوکار کو ذاتی آمدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر 6سو ملین یوان ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…