اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم آفس اوراہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیارکرلیے گئے ہیں، رولز پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت بنائے گئے، وزارت آئی ٹی نے اداروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سائبرسیکورٹی رولز تیارکرلیے اور رولز کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئرکردیا ہے۔اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت سائبر سیکورٹی رولز بنائے گئے۔ وزارت آئی ٹی نے اداروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ رولز کا مسودہ ایف بی آر، بینکنگ سیکٹر، وزارتوں، پی ٹی اے، پیمرا، اوگرا اور دیگر اداروں کو بھیجا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی وازتوں کے فونز انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سمیت دیگر ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا اور انکوائری کمیٹی نے اہم دفاتر میں سائبر سیکورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی، کئی اداروں میں لگے سافٹ ویئرز میں بگس پائے گئے، انکوائری کمیٹی نے سائبر سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے۔
وزیراعظم آفس اور اہم عمارتوں کی حساس معلومات و آڈیو لیک سے متعلق سائبر رولز تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی



















































