ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں روزانہ اوسطاً 16 خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) ملک کے سب بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں ہر گھنٹے میں ایک خاتون کا اِغواء اور روزانہ اوسطاً 16 خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب بچوں اور خواتین کیلئے

خوفناک حد تک غیر محفوظ بننے لگا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کی پولیس ایف آئی آرز کی روشنی میں تیار رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں ہر گھنٹے میں ایک خاتون کو اِغوا کرلیا جاتا ہے، جبکہ روزانہ اوسطاً 16 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف ستمبر میں پنجاب میں خواتین کے اغوا کے 844 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جبری جنسی زیادتی میں بھی پنجاب پہلے نمبر پر ہے اور ستمبر میں زنا بالجبر کے 491 کیس رپورٹ ہوئے اور اسی ماہ میں صوبے میں 105 خواتین قتل ہوئیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب بچوں کیلئے بھی غیر محفوظ ہوچکا ہے، جہاں ستمبر میں بچوں سے زیادتی کے 268 کیس رپورٹ ہوئے، اس دوران 239 بچے اِغوا کرلئے گئے اور اسی ماہ 19 بچوں کو قتل بھی کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…