بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے، بڑی پیشکش کر دی گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ عمران خان آپ سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں، قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں

تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ہی ختم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ سیاستدان بنیں اس قوم نے آپ کو سیاستدان بنایا ہے، پارلیمنٹ میں واپس آئیں، پنڈی جانے کے بجائے حکومت، اتحادیوں اور سیاستدانوں سے ملیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاستدان جب گفتگو کرتے ہیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں، ہم نے آپ کے سیاسی نظریات میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے، آپ ناکام ہوچکے، اپنی ضد چھوڑ دیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ نے پچھلے چند ماہ جو کچھ کہا کوئی آپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا، اسٹیبلشمنٹ کسی قیمت پر اپنے آئینی کردار سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔  رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ عمران خان آپ سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں، قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ہی ختم ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…