جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کروادیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کروادیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مرکزی اسٹیج مری روڈ رحمان آباد منتقل کردیا پولیس نے اسٹیج کے کام میں

مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے اور اسٹیج کی تیاری کا کام بند کروا دیا گیا اس حوالے سے پولیس نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے ،یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائیگا۔ اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی ہوئی اور اسلم خان نے کہا کہ ایس ایچ او کے کنڈکٹ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائیگا۔پولیس کی جانب سے کام روکنے پر مرکزی اسٹیج رحمان آباد سے سکستھ روڈ منتقل کرکے مری روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگادیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا ہے، مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں تاہم جلسہ مری روڈ پر ہی ہوگا، فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے ہوگا۔اس دوران صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…