ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصر میں اذان فجر میں تحریف کرنے والے موذن کیخلاف تحقیقات

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصر میں موذن کو فجر کی اذان میں تحریف کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ اس نے فجر کی اذان میں لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ فیس بک کا استعمال بند کردیں۔ اس نے یہ الفاظ نماز نیند سے بہتر ہے کی جگہ استعمال کیے تھے۔ موذن محمود المغیزی نیل ڈیلٹا کے ٹاﺅن کیف الدوار میں موذن ہے۔ جس کو معطل کردیا گیا ہے اور وزارت مذہبی انڈومنٹس اس کے خلاف شکایت کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھئے:  کراچی میں لڑکی کو مارنے کے بعدخودکشی کرنےوالے لڑکے کا ایک اور مبینہ خط منظر عام پر

سعید غازی مسجد میں نمازیوں نے کہا کہ موذن نے فجر کی اذان میں مخصوص الفاظ کی جگہ فیس بک کا استعمال بند کردیں کے الفاظ استعمال کیے۔ ایک نمازی نے کہا کہ موذن کی اس حرکت کی وجہ سے ہم نے اس مسجد میں نماز کی ادائیگی بند کردی ہے۔ لوکل ٹیلی ویژن کو کال کرنے والے شخص نے کہا کہ اذان میں تحریف کرنا منع ہے۔

 مزید پڑھئے: مشرقی وسطیٰ سے اربوں روپے کی مشکوک ترسیل زر، کوئی ذریعہ نہیں پوچھتا

موذن محمود کو جیل کا سامنا ہے۔ اس نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ سازش کا نشانہ بنا ہے اور وہ بھوک ہڑتال کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…