بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیراورناخن بیماریوں کی شناخت کا ذریعہ ہوتے ہیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)انسان کے جسم پر لوگ ہاتھوں کے مقابلے میں پیروں پر زیادہ نظرنہیں ڈالتے لیکن ماہرین صحت ہمارے پیروں کو جسم کی کھڑکی قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کے اور ناخنوں کے ذریعے بیماریوں کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔برطانیہ میں پیروں میں پوشیدہ مختلف امراض کے ماہرڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیروں کی کیفیات کئی طرح کے امراض سے آگاہ کرتی ہیں اور ان پر غور کرکے ہم بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
غیرمعمولی بڑا انگوٹھا:
غیرمعمولی طور پر بڑا ہوا انگوٹھا گٹھیا کے مرض کو ظاہر کرتا ہے جس میں یورک ایسڈ جمع ہوکر سوجن اور شدید تکلیف پیدا کرتا ہے۔ ایسے مرض میں انگوٹھا اوپر کی بجائے بیرونی اطراف سے سوجھ جاتا ہے اور اس کے جوڑ میں یورک ایسڈ کے نوکیلے ذرات جمع ہوکر بہت تکلیف پہنچاتے ہیں اگرچہ اس کی وجہ موٹاپا ہے لیکن جینیاتی طور پر یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔
علاج اور احتیاط:
اگر انگوٹھا سرخ ہوکر سوجھ رہا ہو اور درد بڑھے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ایسے میں پانی کا استعمال بڑھائیں جب کہ یورک ایسیڈ بھی ٹیسٹ کرائیں۔
سرد پاو¿ں:
اگر بستر میں جانے کے باوجود بھی کچھ دیر تک آپ کے ہاتھ پاو¿ں ٹھنڈے اور سن رہتے ہیں تو شاید آپ ہائپوتھائروڈزم کے شکار ہیں اس مرض میں تھائیرائیڈ غدود کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے اور ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں بہت حساس ہوجاتی ہیں کیونکہ ان میں خون کی گردش سست پڑجاتی ہے اس لیے یہ سفید ہوجاتے ہیں اور خون واپس آنے پران میں سوجن اور سرخی نمایاں ہوجاتی ہے۔
علاج:
تھکاوٹ، وزن بڑھنا، پٹھوں میں اینٹھن اور اداسی ہائپوتھائروڈزم کی عام علامات ہیں ایسی صورت میں فوری اپنے معالج سے رجوع کریں اور تھائیرائیڈ غدود کا ٹیسٹ کرائیں جب کہ ساتھ ہی بہت سرد اور بہت گرم ماحول میں جانے سے بھی گریز کریں۔
سرخ زخم اور پیروں کا سن ہونا:
پیر سن ہورہے ہوں اور ان کی حس ختم ہورہی ہو اور اس کے ساتھ چھوٹے بڑے سرخ زخم بن رہے ہوں تو یہ ذیابیطس کی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں پیروں اور انگوٹھوں کے اعصاب متاثر ہوتے ہیں اس کی شدیت کیفیات میں زخم گہرے اور ناقابلِ علاج ہوجاتے ہیں اور پیروں کو کاٹنے تک کی نوبت بھی آجاتی ہے۔
پھولے ہوئے ناخن:
اس میں انگلیوں کے سرے موٹے دکھائی دیتے ہیں اور ناخن اوپر سے گول اور پھیلے ہوئے لگتے ہیں جسے کلب نیل کہتے ہیں۔ خون میں آکسیجن کی کمی سے یہ علامات نمایاں ہوتی ہیں اور دل، پھیپھڑوں اور آنتوں کے امراض کو ثابت کرتے ہیں۔
بغیر بال کی انگلیاں اور انگوٹھے:
ہم سے کچھ لوگ ہی پاو¿ں پر بال دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر پیروں کی انگلی پر بال نہ ہوں تو یہ امراضِ قلب کی وجہ بھی ہوسکتی ہے اگر دل خون کو درست انداز میں پمپ نہیں کررہا تو اس سے جلد پتلی ہوجاتی ہے اور انگلیوں پر بال نہیں اگتے۔ پیر کی انگلیوں کا رنگ، سفید، سرخ اور جامنی ہوسکتا ہے اور ناخن قدرے موٹے ہوجاتے ہیں۔
موٹے، شکستہ اور بے رنگ کے ناخن:
ناخن کی ٹوٹ پھوٹ ان کی غیریکساں رنگت اور موٹے ناخن جسم کے غیر معمولی طور پر سرگرم امنیاتی (دفاعی) نظام کو ظاہر کرتےہیں اس مرض کو سوریسسز کہتے ہیں اور اس کی وجہ موروثی، ذہنی تناو¿ اور ادویہ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے اس سے ناخن موٹے اور سفید ہوجاتے ہیں اور جلد پر سرخ دھبے پڑجاتے ہیں۔
پاو¿ں پرمستقل سوجن:
عموماً بہت دیر کھڑے رہنے ، طویل ہوائی سفر اورحاملہ ہونے کی صورت میں پیروں پر سوجن آجاتی ہے لیکن اگر ایسی صورتحال نہ ہواور آپ کے پیروں پر مسلسل سوجن رہتی ہو تو یہ گردے کے امراض اور امراضِ قلب کی علامات ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…