اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت مارگلہ ہلز سرسبز وشاداب جنگلات میں سید پور کے علاقہ میں کل رات سے چیتے اور شیر آبادی میں داخل ہوئے۔جس وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایک نوجوان گوکینہ کی جانب موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ گوکینہ سے چند فاصلے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر چیتے نے حملہ کر دیا۔جس کو فوری طور پر زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نوجوان کے والد کا نام جمیل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گوکینہ پیر سوہاوہ۔جانے والے لوگ احتیاط کریں۔اس وقت شیر اور چیتوں کی تعداد زیادہ ہے مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔زخمی شہری اس وقت پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔