جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہورریلوے اسٹیشن کے قریب سے کئی من سورکا گوشت برآمد، ملزم گرفتار

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کئی من سور کا گوشت برآمد کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے لاہورمیں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور مردہ جانوروں کا کئی من دودھ برآمد کرلیاجس میں بڑی مقدار میں سور کا گوشت بھی شامل ہے، کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دنوں سے اس بات کی اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے جو لاہوراورگرد و نواح کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کی روشنی میں مکمل ریکی کے بعد پنجاب فوڈ نے کارروائی کی۔عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ حرام جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جارہی ہے ، جلد ہی اس مکرووہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت میں ملوث افراد لوگوں کی کارروائی کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…