پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سڈنی میں تیزبارش شروع ہوگئی ، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو کتنی گیندوں پر کتنے سکور بنانا ہونگے؟پاکستانی کیمپ میں جشن کا سماں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افریقا میچ تیز بارش کے سبب روک دیا گیا،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے میچ شروع ہونہ ہوسکا

تو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو ایک گیند پر 22 رنز سکور کرنا ہونگے ، جو کہ ناممکن ہے ، اس صورت میں پاکستان جنوبی افریقہ کوشکست دیکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلے گا۔جنوبی افریقہ 9 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 69 سکور بنا چکا ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، ٹیم کا اسکور یہاں تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعدمحمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6 ، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستانی ٹیم کا اسکور افتخار احمد اور شاداب خان نے سنبھالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ وسیم جونئیر صفر، حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…