جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم کس کی دوستی کی قیمت اداکررہے ہیں ،ناہیدخان بول پڑیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرےدکے(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم پاکستان محتر مہ بے نظےر بھٹو شہید کی پو لیٹےکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے آصف علی زر داری کی سیاست ختم ہو چکی خو د کو اور کر پٹ عناصر کو بچانے کیلئے میاں نواز شرےف کے آگے دھمکی کا پتہ استعمال کیا جو چل نہ سکا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی جان چھوڑ دیں تو پارٹی زندہ ہو سکتی ہے ان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے پیپلز پارٹی پنجاب میں آٹھ فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔متحدہ پریس کلب مرےدکے کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا آج آصف علی زرداری کس منہ سے کہ رہے ہیں کہ کر پٹ عناصر کے خلاف کاروائی زےادتی ہے اپیکس کمیٹی نے آصف علی زر داری سمیت دیگر پارٹی رہنما ﺅں نے دستخط کئے کہ ہر کرپٹ اور بد عنوان کی پکڑ ہو نی چاہئے ۔انہوں نے کہا ڈاکٹر عاصم بہت اچھے اور شرےف آدمی ہیں ان کے خاندان کی پاکستان کیلئے خد مات ہیں ڈاکٹر عاصم آج آصف علی زرداری سے دوستی کی قیمت ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا حکومت کو چاہئے کہ کر پٹ عناصر کے خلاف ایسی کا روائی کر ے کے کاروائی شفاف نظر آنی چاہئے کیوں کہ کراچی یا سندھ میں ہی کر پٹ عناصر نہیں بلکہ پنجاب اور دےگر صوبوں مین بھی مو جود ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آصف علی زرداری کی بلیک میلنگ پر مبنی سیاست کا اگر میاں نواز شرےف نے موثر انداز میں جواب دےا تو نواز شرےف کامیاب رہیں گے ۔انہوں نے کہا کراچی کی رونکیں لو ٹ چکی ہیں جس کا سہراقابل فخر پاک فوج کے سر براہ جنرل راحےل شرےف کے سر پر ہے اللہ تعالی انہیں زندگی اور ہمت دے ضرب عضب کے ذرےعے انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کا خا تمہ کر دیا ہے بھارت کو ضرب عضب کی کامیابی کی تکلیف ہے کیوں کہ اس کے ایجنٹ مارے جا رہے ہیں اسی وجہ سے وہ شرارتےں کر رہا ہے مگر اسے ےاد رکھنا چاہئے پاک فو ج ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تےار ہے اور 18کڑور عوام کے دل کی دھڑکن پاک فو ج کے ساتھ دھڑکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…