پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مھسا امینی احتجاج، ایران کے معروف شیف سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگڈیسک)ایران کے مشہور شیف مہر شاد شہیدی کو مھسا امینی کی زیر حراست ہلاکت پر احتجاج کے دوران مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے

مطابق ایران کے جیمی اولیور کہلائے جانے والے نوجوان شیف مہرشاد شہیدی دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث اپنی 20 ویں سالگرہ سے ایک روز قبل انتقال کرگئے۔عالمی خبر رساں ادارے دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان شیف کو اراک شہر میں مھسا امینی کی پولیس کے زیر حراست ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے دوران پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے تحویل میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 20 سالہ شیف کی موت واقع ہوگئی۔مہرشاد کے ایک رشتہ دار نے ایران انٹرنیشنل ٹی وی کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد اس پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائی گئیں۔ سر پر ڈنڈے لگنے سے وہ پہلے کومہ میں چلا گیا اور پھر انتقال کرگیا لیکن حکومت نے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا کہ مہرشاد کی موت کی وجہ دل کا دورہ کہا جائے۔واضح رہے کہ 22 سالہ مھسا امینی کی دو ماہ قبل حجاب درست طریقے سے نہ کرنے پر پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…