منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

صدف نعیم کے شوہر سے سادے کاغذ پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے مارچ میں دورانِ کوریج خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صدف کے شوہر نعیم بھٹی سے سادے کاغذ پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا ہے۔ میڈیا پولیس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کاغذ پر یہ تحریر پولیس

اور سینئر وزیر اسلم اقبال کی موجودگی میں لکھی گئی۔ دریں اثنا پی ٹی آئی مارچ میں خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے بعد اسپتال کارروائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال صدف کے شوہر کو کاغذ اور پین دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔پولیس اہل کار کی جانب سے صدف کے شوہر سے کہا جاتا ہے کہ کاغذ پر اپنا نام اور ولدیت بھی لکھیں۔ویڈیو میں اسلم اقبال پولیس اہل کار کو کاغذ پر صدف کے شوہر سے انگوٹھا لگوانے کا بھی اشارہ کر رہے ہیں۔لیڈی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھ پر کسی نے کوئی دباو نہیں ڈالا، اسلم اقبال نے کہا کہ اگر آپ کارروائی کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کہہ دیتے ہیں۔نعیم بھٹی نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ ہم نے کارروائی نہیں کروانی، یہ ایک حادثہ ہے، صدف اپنی جاب پر گئی تھی، اس دوران شہید ہو گئی۔صدف نعیم کے شوہر نے مزید کہا کہ ہم تو موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ہم کیا کارروائی کریں گے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں پاو ں سلپ ہوا، کچھ کہہ رہے ہیں دھکا دیا گیا۔نعیم بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اب صدف اور اللّٰہ کا معاملہ ہے، ہمیں تو اصل بات کا پتہ نہیں، ہم کیوں کسی کے خلاف کارروائی کروائیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…